27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:20
کراچی: صدر میں آتشزدگی، تین گھر جل کر راکھ
اے آر وائی - کراچی میں صدر کے علاقے میں تاریخی عمار ت میں موجود گھروں کو آگ لگ گئی جس کی وجہ سے تین گھر جل کر راکھ ہوگئے ایک سے دو گھنٹے تک فائربریگیڈ نے دس فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ بجھانے میں کامیابی حاصل کرلی۔
مکینوں کا کہنا تھا کہ گھروں کے نیچے ایک گودام سے آگ لگی جو گھروں تک پھیل گئی سی آئی اے سینٹر کے قریب واقعہ مسجد کے سامنے روڈ پر نماز کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی اور شامیانے لگے ہوئے تھے جس کی وجہ سے فائربریگیڈ گاڑیوں کو کمپاؤنڈ میں داخل ہونے میں تاخیر ہوئی۔
مکینوں کاکہنا ہے کہ آگ ممکن ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہوالبتہ گھروں میں رکھی ہوئی لاکھوں روپے کی قیمتی اشیاء و سازو سامان جل گیا۔