27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:20
نوشہروفیروز: چورکامنہ کالاکرکےشہربھرمیں گھمایاگیا
اے آر وائی - نوشہروفیروز: نوشہرو فیروز میں تھارو شاہ پولیس کی موجودگی میں چانڈیو برادری کے بااثر مسلح افراد نے چورکامنہ کالا کرکے شہر بھرمیں گھمایاگیا۔ چانڈیو برادری کے بااثر ٹھیکیدار کے گھر میں چوری کے الزام میں گرفتار ہونے والے چوکیدار عطا محمد عرف کملو کا منہ کالا کرکے اسے شہر میں گشت کروایا گیا۔ اس دوران بااثرافرادکےکارندےسرعام ہوائی فائرنگ کرتے رہےمگرپولیس خاموش تماشائی بنی یہ منظردیکھتی رہی اوربااثرافرادکیخلاف کسی قسم کی کارروائی سےگریز کرتی رہی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار چوکیدار سے چوری کا سامان برآمد ہوا ہے اور چوکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔