27 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:10
کراچی کے حالات سنجیدگی کا تقاضا کرتے ہیں،شاہی سید
اے آر وائی - عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدرشاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی کے موجودہ حالات سنجیدگی کا تقاضا کرتے ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے ایک بار پھر آل پارٹیز کانفرنس کا ملتوی کیا جانا ناقابل فہم ہے۔
شاہی سید نے کہا کہ حکومتی سطح پر مثبت کوششوں کو ملتوی کرنے سے مسائل میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انھو ں نے مزید کہا کہ کراچی کے مسئلے کا حل کسی ایک سیاسی جماعت یا گروہ کے پاس نہیں ہے اور کوئی دعوی نہیں کرسکتا کہ کراچی میں اس کے بغیر امن قائم نہیں کیا جاسکتا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومتی سرجیکل آپریشن کو باریک بینی سے مانیٹر کر رہے ہیں مزید تحفظات کا اظہار کرکے آپریشن کے حوالے سے حکومتی کوششوں پر اثر انداز نہیں ہونا چاہتے۔ سیکورٹی ادارے قیام امن کے لیے آزادی سے کام کریں۔ عوامی نیشنل پارٹی مکمل تعاون اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریگی۔انہوں نے مزید کہا کہ سرجیکل آپریشن میں بے گناہ افراد کو پریشان اور محض اسکورنگ کیلئے گرفتاریوں سے عوام میں بد اعتمادی پیدا ہوگی۔