27 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:8
خانیوال:معمولی تنازع پرزمیندار نے 5 سالہ بچی پر کتے چھوڑدیے
اے آر وائی - خانیوال میں بااثر زمندار نے زمین کے معمولی تنازع پر مزارع کی پانچ سالہ کمسن بیٹی پر کتے چھوڑ دیے متاثرہ بچی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ۔
خانیوال کے نواحی علاقہ 166 ملیرو والا کے رہائشی بااثر زمیندار بہار ملیر کا اپنے مزارع محمد حیات سے زمین کے معاملے پر معمولی تنازع چل رہا تہا جس کی رنجش پر زمیندار نے محمد حیات کی پانچ سالہ بیٹی حمیرا پر خونخوار کتے چھوڑ دیئے ۔ جس سے ننھی حمیرا شدید زخمی ہوگئ حمیرا کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تھانہ صدر خانیوال پولیس نے با اثر زمیندار کے خلاف کاروائی سے انکار کر دیا متاثرہ خاندان نے انصاف اور تحفظ کے لیئے ڈی پی او آفس کے باہر احتجاجی
مظاہرہ کیا۔