27 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:2
فیصل آباد میں دوست نے دوست کو اغواء کرنے بعد قتل کردیا
اے آر وائی - ملزم شو کت نے 22 اگست کو اپنے قر یبی دوست تئیس سالہ نو یدکو فو ن کرکے اپنے گھر بلایا اور چا ئے میں نشہ اور گو لیاں ڈال کر مقتول کو بہوش کردیا۔جب مقتول ہوش میں ایا تو اس نے دوبارہ نوید کو نشہ اور گو لیا دے دیں جس سے اس کی اسی وقت مو ت واقع ہو گئی۔جبکہ قاتل شوکت نے مقتول کے گھر والوں سے پانچ لا کھ تاوان وصول کیا۔
شوکت کو نوید کے بھائی نے پہچا ن لیا اور پولیس نے شوکت کو گرفتار کرلیا۔ آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں راجہ ارشد کے سامنے ملزم شوکت کو پیش کیا گیا ہےاور راجہ ارشد نے ملزم شو کت کو چو دہ دن کی ریمانڈ پردیاہے۔امید ہے کہ اگلی سماعت میں اس کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا۔