27 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:42
ڈیرہ غازی خان،بارود سے بھرے دو ٹرک پکڑے گئے
اے آر وائی - بارڈر ملٹری پولیس ڈیرہ غازی خان نے سخی سرور کے قریب صوبہ بلوچستان جانے والے بارود سے بھرے ہوئے دو ٹرکوں کو قبضہ میں لیکر دو ملزمان کو قبضہ میں لیکر گرفتار کر لیا۔
بارڈر ملٹری پولیس ڈیرہ غازی خان نے سخی سرور کے قریب دوران چیکنگ صوبہ بلوچستان لے جائے جانے والے بارود سے بھرے دو ٹرکوں کو قبضہ میں لیکر دونوں ٹرک ڈرائیوروں محمد صدیق اور عطا محمد کو حراست میں لے لیا ذرائع کے مطابق دونوں ٹرکوں میں پانچ سے دس ہزار کلو گرام دھماکا خیز مواد لوڈ تھا دونوں ٹرک ہری پور سے صوبہ بلوچستان کے علاقہ ہرنیائی لے جائے جا رہے تھے.
بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور نے دوران چیکنگ دونوں ٹرکوں کو روکا تو ان میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا جس پر دونوں ٹرکوں کو سکیورٹی فورسسز نے قبضہ میں لیکر فوری طور پر قبائیلی علاقہ فورٹ منرو منتقل کر دیا ہے جبکہ دونوں گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس طارق علی بسرا نے بتایا کہ دونوں ٹرک بیفوں انڈیسٹری لیمیٹڈ حطار ہری پور سے صوبہ بلوچستان کے علاقہ ہرنائی جا رہے تھے تاہم ٹرک ڈرائیوروں کے پاس کسی قسم کی دستاویزات موجود نہ ہیں جس پر دونوں ٹرکوں کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف ایکسلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔