تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:47

عید پر ڈبل سواری پر پابندی اٹھانے پر سوچ رہے ہیں،وسان

اے آر وائی - کراچی : وزیر داخلہ سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر کراچی میں ڈبل سواری پر عائد پابندی ہٹانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں ،جس پر فیصلہ پیر کو ہوگا۔ شہر میں امن و امان کی مکمل بحالی تک آپریشن جاری رہے گا ۔



کراچی کی مصروف مارکیٹ طارق روڈ کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں منظور وسان کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال قدرے بہتر ہے،امن و امان کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا،انھوں نے کہا کہ شہر میں امن قائم کرنا انکی پہلی ترجیع ہے۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ دہشت گرودں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے،چار روز کے دوران آپریشن میں ساڑھے تین سو سے زائد افراد گرفتار کئے گئے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.