تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:0

کراچی : شیبر پائو میں ن لیگ کے دفتر پر دستی بم سے حملہ

اے آر وائی - کراچی کے علاقے شیر پاو کالونی میں مسلم لیگ (ن)کے دفتر پردستی بم سے حملہ کیا گیاہے جس کے نتیجےمیں ایک ٹیکسی ڈرائیور زخمی ہواور ن لیگ کے کارکن جلال خان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچاہے۔



مسلم لیگ(ن) کے دفتر پر نا معلوم مو ٹر سائیکل سورا نے اس وقت حملہ کیاجب جلا ل خان آفس میں مو جو د نہیں تھے، مسلم لیگ (ن) کے ترجمان قادر خان مندوخیل کا کہنا ہے کہ حملہ بھتہ خوروں کی جانب سے کیا گیا جو کئی روز سے بھتے کےلئے کا ل کررہے تھے اور پا نچ کروڑ بھتہ ما نگ رہے تھے بھتہ نہ دینے پر انہوں نے جلال خان کو ما رنے کی بھی دھمکی دی تھی۔آج بھی حملے کے بعد بھتہ خوروں نےکا ل کرکے آگے بھتہ نہ دینے پر سنگین نتا ئج کا سامنا کرنے کی دھمکی دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.