28 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:27
لیاری رینجرز سرچ آپریشن مکمل،دو ٹارچر سیل اور اسلحہ برآمد
اے آر وائی - لیاری میں جاری پو لیس اور رینجزر کا سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے آپریشن کے اختتام پر معتدد افراد کی گرفتا ریاں عمل میں آئیں ہیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے لیاری میں رینجزر نے آپریشن کے دوران دو ٹارچر سیل اور متعدد چوکیاں بھی ملی ہیں ۔واضح رہے کہ یہ لیاری کے وہ علا قے ہیں جہاں پولیس اور رینجزر کو آنے کی اجازت تک نہ تھی ، مگر آج رینجرز اور پولیس نے لیاری اس علاقے کو کلیئر کر لیا ہے ، جبکہ یہ ٹا رچر سیل وہ سیل ہیں جہاں پر معصوم شہریوں کو بند کرکے ٹارچر کیا جا تا تھا اور لیاری میں بنی چوکیوں سے شدت پسند حملہ کیا کرتے تھے۔