28 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:54
لاہور میں بارش کے بعد موسم خوشگوار
اے آر وائی - لاہور میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھندی ہواؤں کے ساتھ آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔ آج صبح سے جاری ہلکی بارش کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے جبکہ لاہور کے علاوہ مری ،فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے
متعددشہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کے بعد ان علاقوں میں شاہراہوں پر پانی کھڑا ہوگیا جبکہ واسا کے اہلکار موقع پر موجود نہیں.محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24گھنٹے تک جاری رہے گا۔