29 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:7
اوچ شریف:پولیس نے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا بچہ بازیاب کرالیا
اے آر وائی - اوچ شریف میں پولیس نے تاوان کیلئے اغوا کئے گئے تین سالہ بچے کو بازیاب کراکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان سے تاوان کی رقم برآمد کرلی ۔
اوچ شریف کے مقامی زمیندار کے گھر سے گذشتہ روز برقعہ پوش ملزمان نے ان کے تین سالہ بچے کو اغوا کرلیا تھا اور بازیابی کیلئے پچیس لاکھ روپے طلب کئے تھے۔ اوچ شریف پولیس نے چوبیس گھنٹے کے اندر دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرکے بچے کو والدین کے حوالے کردیا۔ تاوان کے لئے ادا کی گئے پچیس لاکھ روپے کی رقم کو بھی برامد کر لی۔