29 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:34
بختاور بھٹو نے اسپتال اور ریسٹ ہاوٴس کا افتتاح کردیا
اے آر وائی - صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور زرداری بھٹو نے نوڈیرو میں اسپتال کا افتتاح کردیا ہے جبکہ مستحق خواتین میں سلائی مشینیں بھی تقیسم کیں نوڈیرو میں اسپتال اور ریسٹ ہاوٴس کے افتتاح کے موقع پر ایم این اے فریال تالپور بھی ان کے ساتھ تھیں۔
بختاور نے بعد میں گڑھی خدابخش میں شہداء کے مزاروں پر بھی حاضری دی اس سے پہلے بختاور اور آصفہ زرداری بھٹو نے دو سو سے زائد مستحق خواتین میں سلائی مشینیں بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر لوگوں نے جئے بھٹو کے نعرے بلند کئے بختاور بھٹو کی جانب سے نوڈیرو میں یہ پہلی عوامی تقریب تھی۔