29 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:5
کراچی :کے ای ایس سی ملازمین پر مبینہ فائرنگ ، سات زخمی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے گزری میں کے ای ایس سی ہیڈ آفس میں گارڈز اور یونین ملازمین کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ سے سات افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گزری میں کے ای ایس سی کے ملازمین احتجاج کررہے تھے کہ گارڈز نے ان پر مبینہ طور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔سی بی آئی اے چیئرمین اخلاق احمد کے مطابق ملازمین چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ، دوسری جانب کے ای ایس سی ترجمان کا کہنا ہے کہ لیبر یونین کے افراد نے ہیڈ آف پر حملہ کیا اور شدید فائرنگ کی ۔