29 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:52
لیاری میں موٹرسائیکل میں نصب 3کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا
اے آر وائی - کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں امن پارک کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔ تین کلو وزنی بم کے پھٹنے سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوسکتا تھا۔
پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے عیدو لائن مولوی عثمان پارک کے سامنے واقع امن پارک کی سیڑھیوں کے ساتھ نامعلوم افرد نے موٹرسائیکل کھڑی کی تھی، علاقے کے لوگوں کی اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پہنچ کر اس میں نصب بم ناکارہ بنایا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق پیکٹ نما بم دیسی ساختہ اور ڈھائی سے تین کلوگرام وزنی تھا، جس میں بال بیرنگ اور نٹ موجود تھے۔ جس موٹر سائیکل میں بم نصب کیا گیا تھا وہ پندرہ اگست کو نبی بخش کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔