30 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:30
ملتان: بہنوں کا مبینہ قاتل پولیس تشدد سے ہلاک
اے آر وائی - ڈسڑکٹ جیل ملتان میں قتل کا ملزم پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق پوگیا سٹمارٹم کیلئے لاش نشتر ہسپتال منتقل کردی گئی۔ قیدی شفقت پرتھانہ نیوملتان میں اپنی بہنوں کو قتل کرنے کا الزام تھا جس پر ملزم کو ڈسٹرکٹ جیل ملتان منتقل کیا گیا جہاں مبینہ طور پر جیل میں پولیس کے تشدد سے ملزم شفقت ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کے ملزم دل کا دورہ پڑ نے سے ہلاک ہوا ہے جبکہ نشتر ہسپتال میں ڈاکٹر نے تشدد کے نشانات دیکھنے کے بعد سینئر جج اعجاز بھٹہ کو اطلاع دی جج نے ملزم کے پوسٹمارٹم کیلئے ایم ایس نشتر کو میڈ یکل بورڈ کی تشکیل کا حکم دیدیا۔