تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:39

لاہور: شالیمار اسپتال کے قریب فائرنگ 3 افراد ہلاک

اے آر وائی - لاہور کے علاقہ شالیمار لنک روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کبیر اور نعیم اپنے بھائی رشید کو علامہ اقبال ائیرپورٹ پر چھوڑنے جارہے تھے۔ وہ انگلینڈ سے اپنے والد کے جنازہ میں شرکت کے بعد واپس جارہا تھا۔ شالیمار لنک روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرے کو شالیمار اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔



مقتولین آٹھ بھائی ہیں۔ ان کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن لیاقت کے مطابق گزشتہ رات علاقہ میں ان کا کسی سے جھگڑا ہوا تھا اور ان کا قتل گزشتہ رات کے واقعہ کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.