تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:48

کراچی: جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن، متعدد گرفتار

اے آر وائی - جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا،



رات گئے پولیس نے نارتھ کراچی سیکتر 4 بی کے علاقے مین جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر خواجہ اجمیر نگری پولیس نے چھاپہ مار کر ایک ملزم کو محمد شاہ قبرستان سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔



ایک دوسرے واقعے میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے عابد آباد اور رانگڑ محلہ میں پولیس اور ایف سی کے مشترکہ چھاپے کے دوران 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن میں سے 4 افراد کے پاس سے 2 کلاشنکوف اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے، پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کا تعلق جرائم پیشہ گروہ سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.