30 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:33
اسپرے سے ڈینگی وائرس کو ختم کرنا مشکل ہے،سیکرٹری صحت پنجاب
اے آر وائی - سیکرٹری صحت پنجاب جہانزیب خان نے کہا ہے کہ ا سپرے کے ذریعے ڈینگی وائرس کو ختم کرنا مشکل ہے اس حوالے سے ریسرچ کی جارہی ہیں ۔
لاہور میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ ماڈل ٹاون، کینٹ ، ڈی ایچ اے کے علاقے میں ڈینگی کی وبا زیادہ عام ہوئی اس حوالے سے دوبارہ آپریشن شروع ہو گا اور لاہور کے مختلف ٹاونز میں عید کے بعد دوبارہ سے فوگنگ کی جائے گی ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے علاج کے لیے ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں اور فری ادویات دی جارہی ہے۔
جہانزیب خان کا کہنا تھا کہ دو ماہ قبل ہی ڈینگی وائرس کا حملہ ہونے کی وجہ سے مسلہ زیادہ گھمبیر ہے اور وبا بھی پھیل گئی جلد ہی صورت حال پر قابو پا لیا جائے گا۔