30 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:8
بھکر:شہبازتاثیرکی بازیابی کےلیےپی پی پی کارکنوں کامظاہرہ
اے آر وائی - پی پی پی کے کارکنوں کا سابق گورنر پنجاب کے بیٹے شہباز تاثیر کی عدم بازیابی پر بھکر میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائر نذر آتش کئے اور بھکرلیہ روڈ بھی بلاک کردیا۔
احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی اعجاز علی شہانی کررہے تھے جنہوں نے حکومت پنجاب سے فی الفور شہباز تاثیر کی بازیابی کیلئے مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے فی الفور شہباز تاثیر کو بازیاب نہ کرایا تو بھکر سے لاہور تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔