تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:56

کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز بارش کا سلسلہ جاری

اے آر وائی - کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آ ئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کے مشرقی حصوں میں بیشتر مقامات پر جبکہ اسلام آ باد راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور، ڈی جی خان ،گلگت بلتستان ، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں بھی بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ جبکہ اگلے تین سے چار روز کے دوران کراچی سمیت صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں اور صوبہ بلوچستان کے مشرقی حصوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔



گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان میں اکثر مقامات پر جبکہ پنجاب میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش پڈ عیدن میں 238ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ دادو 130، نوابشاہ، خانپور70چھور 57 لاڑکانہ 48، سکھر 38،مٹھی 33، روہڑی 29 ، موہنجو داڑو 23، قلات 21، حیدر آ باد15ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.