1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:14
لاہور:پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشددسے ملزم ہلاک ، مقدمہ درج
اے آر وائی - لاہور میں دوران تفتیش ڈکیتی کا ملزم پولیس کے مبینہ طور پر تشددسےہلاک ہو گیا۔ واقعے پر چار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
لاہورمیں تھانہ اقبال ٹاؤن میں 29اگست کو ملزم مبشر اور اس کے ساتھی ندیم کے خلاف اشفاق نامی شخص نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی،مبینہ طور پر ملزم مبشر دوران تفتیش پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس کے مطابق ملزم حرکت قلب کے بند ہونے سے ہلاک ہوا ہے۔
پولیس حکام نے محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے ابتدائی طور پر چار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم کسی پولیس اہلکار کو حراست میں نہیں لیا گیا۔