3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:29
کراچی: گلستان جوہر میں رینجرز کا سرچ آپریشن، متعدد گرفتار
اے آر وائی - کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیااس دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ یہ آپریشن گلستان جوہر کے کئی رہائشی فلیٹوں میں کیا گیا، اور ان فلیٹوں کی تلاشی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
رات گئے اس آپریشن کے شروع ہونے سے قبل علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی تھی اور رینجرز اہلکار بڑی تعداد میں تعینات تھے۔ حراست میں لیے گئے افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور رینجرز کے مطابق ان زیر حراست افراد سے بہت سے انکشافات متوقع ہیں۔