3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:30
وہاڑی : رشتہ نہ دینے پر لڑکی کی ناک کاٹ دی گئی
اے آر وائی - وہاڑی: وہاڑی میں رشتہ نہ دینے کی رنجش میں رشتہ داروں نے گھر میں گھس کر بائیس سا لہ خاتون کی نا ک کاٹ دی، اور اس کی والدہ کو بھی زخمی کر دیا۔
وہاڑی میں منشا اور عبد الرزاق نامی دو افراد نے مسر ت بی بی کے گھر میں داخل ہوکر اسے اغوا کرنے کی کوشش کی، مزاحمت پر اسے گھر سے باہر نکال کر تشدد کیا اور اس کی ناک کاٹ دی اور فرار ہوگئے۔ زخمی خاتون اور اس کی والدہ کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا یا گیا۔ پو لیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا جس پر متا ثرین نے شدید احتجاج کیا ہے۔