تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:30

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات،تین افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں دہشت گردی کی لہر جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے نو بہاتا جوڑے کو ہلاک کردیا۔



یہ واقعہ بلاک تین کامران چورنگی کے قریب پیش آیا۔ جہاں مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس سے تیس سالہ انیلہ اور اسکا شوہر ارحم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،مقتولین کی دو ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔ارحم نجی بینک کا ملازم تھا ۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ ادھر رات گئے پرانا گولیمار میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.