تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:30

فیصل آباد:خواتین کے جھگڑے میں ایک شخص قتل، تین زخمی

اے آر وائی - فیصل فیصل آباد کے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ علامہ اقبال کالونی میں باپ بیٹوں نے خواتین کی لڑاءی پر اینٹوں کے وار کر کے ہمسائے میں مقیم چار بچوں کے باپ درزی کو ہلاک کر دیا ۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے فرار ہو گئے ۔



علامہ اقبال کالونی کے مین بازار میں چاند رات کو ہمسایہ خواتین میں برتن کی واپسی کے جھگڑے پر شہزاد اور اشفاق نے اپنے ہمسایہ درزی شبیر کی رشتہ دار خواتین کو تھپڑ مارے ۔ آج صبح ان خواتین نے اپنے اہلخانہ کو بتایا جس پر تصادم ہوگیا۔ حملے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.