تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:30

کراچی: دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

اے آر وائی - کراچی: کراچی کے علاقے طارق روڈ سے سی آئی ڈی پولیس نے مقابلے کے بعد پارہ چنار حزب اللہ گروپ کے اہم ملزم کو گرفتار کرکے دو دستی بم برآمد کرلیے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کے مطابق ملزم عابد بنگش حزب اللہ پارہ چنار گروپ سے تعلق رکھتا ہے جس کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف اور دو دستی بم برآمد کئے گئے ہیں۔



ملزم کراچی میں ہونے والی حالیہ بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے اور اس کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم دو لاکھ تیس ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم کو حزب اللہ پارہ چنار گروپ کو لوٹی ہوئی رقم فراہم کرنا تھا جو دہشت گردی کی تربیت کیلئے استعمال کی جاتی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.