4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:57
کراچی:مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، متعدد گرفتار
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن سرجانی،منگوپیر،سائٹ کے مختلف علاقوں میں کیا گیا جس میں جہان آباد ،آصف محلہ شامل ہیں۔ پولیس زرائع کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے ۔