تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:4

پنجاب :ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1500سے زائد ہوگئی

اے آر وائی - پنجاب میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہاہے ۔ ڈینگی کے متاثرین کی تعداد پندرہ سو سے زائد ہوگئی ہے ۔ جس میں چودہ سو سے زائد مریضوں کا تعلق لاہورسے ہے ۔



لاہور میں اسپتالوں میں گذشتہ رات سے ابتک ڈینگی کے مزید سو سے زائد مریضوں کو داخل کیاگیاہے ۔ محکمہ صحت کا کہناہے کہ ڈینگی کے لاہور کے پوش علاقوں ماڈل ٹاؤن اور گلبرگ سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں اسپرے بھی کیاجارہاہے ۔ محکمہ صحت نے شہریوں سے کہاہے کہ وہ پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں اور پانی کو ڈھک کر رکھیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.