4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:13
کراچی میں فائرنگ سے مزید دو افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے مزید دوافراد جاں بحق ہوگئے . پولیس کے مطابق گلستان جوہر کے قریب حسین ہزارہ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبد الکریم نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ رات گئے لائینز ایریا میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا ریحان دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔مقتول کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جارہا ہے۔