تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:34

کوئٹہ:کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، تین افراد ہلاک

اے آر وائی - کوئٹہ کے قریب بلیلی میں نامعلوم افرادنے کارپر فائرنگ سے تین افرادہلاک اورتین خواتین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ سے بیس کلومیٹر کے فاصلے پر بلیلی کے قریب کارپرفائرنگ سے ایک شخص حافظ عبدالباسط موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ تین خواتین سمیت پانچ افرادشدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں مزیددوافرادہسپتال میں دم توڑگئے جبکہ تین زخمی خواتین کوطبی امداددی جارہی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.