4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:43
کوئٹہ:بلوچستان میں پولیوکیسز کی تعداداکتیس ہوگئی
اے آر وائی - قلعہ عبداللہ اورکوئٹہ میں پولیوکے مزیددوکیسزسامنے آگئے ،اس طرح بلوچستان میں پولیوکیسز کی تعداداکتیس ہوگئی ہے . صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اورضلع قلعہ عبداللہ میں پولیوکے دوکیسز سامنے آنے کے بعد صوبہ بھر میں رواں سال پولیوکیسز کی مجموعی تعداداکتیس ہوگئی ہے۔ ماہرین نے کوئٹہ اورقلعہ عبداللہ میں پولیو سے لاکھوں بچوں کے متاثرہونے کاخدشہ ظاہرکیا ہے واضح رہے کہ قلعہ عبداللہ میں بارہ اورپشین میں آٹھ کیسز کے ساتھ یہ اضلاع ملک بھر میں سرفہرست ہیں۔