4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:14
بچی سے زیادتی کرنے والے کو عبرت کا نشان بنادینگے ،حمزہ شہباز
اے آر وائی - لاہور میں عید کے دوسرے روز روحانی والد کی زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے ۔حمزہ شہباز کا کہناہےکہ درندوں کوعبرت کا نشان بنا دیں گے ۔
مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہبازنے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اورانسانیت سوز واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ حمزہ شہبازکاکہناتھاکہ بچی سے زیادتی کرنے والے افراد کو عبرت کا نشان بنادینگے ۔
دوسری جانب بچی کے اہلخانہ شدت غم سے نڈھال ہیں ۔ عید کے دوسرے دن اسکول کے استاد نے چھوٹی بچی نمرہ کو زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد دوسری منزل سے نیچے پھینک دیاتھا۔ جس سے بچی شدید زخمی ہوگئی تھی ۔علاقہ مکینوں کے شدید احتجاج کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیاتھا۔