تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:23

لاڑکانہ:کچی شراب پینے کے باعث تین افراد ہلاک

اے آر وائی - زہریلی کچی شراب پینے کے باعث تین افراد ہلاک اور آٹھ بے ہوش ہوگئے جبکہ تین افراد کی حالت نازک ہے .لاڑکانہ شہر سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر رشید وگن تھانے کی حدود گاوں صدیق آباد میں سابق یونین کونسل ناظم غلام حیدر شیخ کی اوطاق میں دوستوں کیلئے دعوت رکھی گئی جہاں زہریلی شراب پلوائی گئی جس کے نتیجے میں چالیس سالہ بابو شیخ،چونتیس سالہ محرم شیخ اور پینتیس سالہ غلام رسول شیخ ہلاک ہوگئے۔جبکہ آٹھ افراد جن میں برکت علی، اعجاز ، خالد علی، منظور احمد، عبدالصدیق،بار اور فیاض علی شیخ شامل ہیں بے ہوش ہوگئے جنھیں ابتدائی طبی امداد کیلئے چانڈکا میڈیکل اسپتال میں پہنچایا گیا جہاں تین افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے،دوسری جانب پولیس کی جانب سے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.