تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:41

خانیوال:آٹھ روز سے بجلی غائب، واپڈا اہلکار یر غمال

اے آر وائی - خانیوال میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث گزشتہ آٹھ روز سے بجلی نہ ہونے پر اہل علاقہ نے واپڈا اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔



خانیوال میں نواحی گاؤں بارہ اے ایچ میں ٹرانسفامر خراب ہونے کے باعث گزشتہ آٹھ روز سے بجلی کی بندش کے ستائے لوگوں نے میپکو ٹیم کے اہلکاروں کو یرغمال بنا کر بجلی کے کھمبے کے ساتھ رسیوں سے باندھ دیا۔



بندھے گئے اہلکاروں میں لائن مین منظور حسین اور ڈرائیور محمد افضل شامل ہیں۔ اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے میپکو کی گاڑی کے ٹائروں کی ہوا نکال دی اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے ٹائر جلاکر مین روڈ بلا ک کردیا۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ بجلی بحال نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.