تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:6

لاڑکانہ:کچی شراب پینے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہو گئی

اے آر وائی - زہریلی کچی شراب پینے کے باعث پانچ افراد ہلاک اور چھ بے ہوش ہوگئے۔ لاڑکانہ شہر سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر رشید وگن تھانے کی حدود گاوں صدیق آباد میں سابق یونین کونسل ناظم غلام حیدر شیخ کی اوطاق میں دوستوں کیلئے دعوت رکھی گئی جہاں شراب پی گئی جو زہریلی تھی۔ جس کے نتیجے میں چالیس سالہ بابو شیخ،چونتیس سالہ محرم شیخ اور پینتیس سالہ غلام رسول شیخ ہلاک ہوگئے۔



آٹھ افراد جن میں برکت علی، اعجاز ، خالد علی، منظور احمد، عبدالصدیق،بار اور فیاض علی شیخ شامل ہیں بے ہوش ہوگئے جنھیں ابتدائی طبی امداد کیلئے چانڈکا میڈیکل اسپتال میں پہنچایا گیا جہاں دو مزید افراد بھی چل بسے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.