تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:13

خانیوال:سرکاری اسکول پر قبضہ کی شکایت کرنے والا شخص قتل

اے آر وائی - خانیوال کےنواحی گاؤں میں سرکاری اسکول پر بااثر زمیندار کے قبضہ کے خلاف شکایت کرنے والے کو موت کی نیند سُلادیا گیا جبکہ ملزمان نے بارہ افراد کو شدید زخمی کردیا ۔



میاں چنوں کے گاؤں ایک آٹھ آر میں گورنمنٹ پرائمری اسکول پر بااثرزمیندار نے قبضہ کرکے گھر تعمیر کرایا اور بھینسوں کا بھانہ بنالیا۔ اہل علاقہ رفیق اور دیگر نے ڈی سی او اور ڈی ڈی او آر میاں چنوں کو قبضہ واگزار کرانے کےلیے درخواست دی جس کا ملزمان کو شدید رنج ہوا اور انہوں نے مشتعل ہو کرفائرنگ کرکے درخواست دھندہ محمد رفیق کو قتل اور اس کے رشتہ داروں منظور،عرفان،محمدالیاس، عبدالغفار اور دیگرکو شدید زخمی کردیا۔



پولیس تھانہ تلمبہ نے چھ ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔زخمی افراد کا کہنا ہے کہ اگر ڈی سی او اور ڈی ڈی او آر بر وقت کاروائی کرتے تو ایک قیمتی جان اور بارہ افراد زخمی ہونے سے بچ سکتے تھے۔اہل علاقہ نے وزیر اعلٰی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اسکول کا قبضہ واپس لیا جائے تاکہ ہماری بچیاں تعلیمی زیور سے آراستہ ہو سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.