تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:53

کراچی: مغوی کو تشدد کے بعد جلا دیا گیا

اے آر وائی - کراچی میں درندگی کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا۔ لانڈھی میں دو روز قبل اغوا ہونے والے شخص کو تشدد کا نشانہ بناکر آگ لگادی گئی۔



لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں ندیم نامی شخص کو نامعلوم افراد نے دو روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اغوا کرنے کی وجہ رقم کی لین دین تھا۔ مغوی کو دو دن تک تشدد کا نشانہ بناتے رہے، جس کے بعد آگ سے بری طرح جلاکر اسے سو کواٹر کے قریب پھینک دیا گیا۔ تشویشناک حالت میں دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے انہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.