تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:3

گودھرا اور لیاقت آباد میں آپریشن ، متعدد افراد زیر حراست

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں پولیس اور رینجرز نے گودھرااور لیاقت آباد کے علاقوں میں آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیاہے. گودھرا کے علاقے میں دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد رینجرزاور پولیس نے آپریشن کیا۔ اس دوران کسی کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔



قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھرگھرتلاشی لی اور متعدد افراد کو حراست میں لیا۔ اس دوران ٹریفک کو بھی متبادل روٹ پر منتقل کردیاگیا۔ آپریشن کےبعد علاقے میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے ۔ پولیس اوررینجرز نے لیاقت آباد نمبر پانچ میں بھی رات گئے آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیاہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.