تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:35

میانوالی: کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، تین افراد جاں بحق

اے آر وائی - میانوالی مظفر گڑھ روڈ ایم ایم روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم تین افراد جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرا غازی خان سے اسلام آباد جانے والی کار سوار فیملی جب ایم ایم روڈپر ہیڈ پکہ کے نزدیک پہنچی تو مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کوچ سے بچنے کی کوشش میں آگے جانے والے موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زبیر اور ثریا بی بی اور کار ڈرئیور اعجاز موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ دو خواتین ایک مرد او دو بچوں کو شدیدزخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا گیا ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.