تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:35

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر شیرگورچانی کے والد شراب سمیت گرفتار

اے آر وائی - وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر اور رکن صوبائی اسمبلی شیر علی گورچانی کے والد پرویز گورچانی کو ملتان میں شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ضلع راجن کی تحصیل جام پور سے پرویز علی گورچانی کو ملتان پولیس نے ایک نجی ہوٹل کے قریب سے شراب کی ستائیس بوتلوں سمیت گرفتارکرلیا۔



گورچانی قبیلے کے چیف پرویز گورچانی کی گاڑی میں چار افراد سوار تھے۔ پولیس تھانہ کینٹ ملتان نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی مداخلت پر مقدمے میں کچھ ایسے لوگوں کے نام لکھوائے گئے ہیں جن کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔ تاہم ایس ایس پی آپریشن ملتان اظہر اکرم نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.