تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:35

پنجاب اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے سمری گورنر کو روانہ

اے آر وائی - پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے سمری محکمہ قانون نے گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کوبھجوادی ہے۔ امکان ہے کہ ایک دوروز میں اسمبلی کا اجلاس گورنر کے حکم پر طلب کرلیا جائے گا۔



اپوزیشن نے بھی سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر مرحوم کے بیٹے کے اغو ا اور جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے پر بحث کے لئے ریکوزیشن جمع کروائی تھی جس پر سپیکر کو چودہ دن کے اندر اجلاس طلب کرنا تھا مگر پہلے ہی حکومت نے اجلاس کے لئے سمری بھجواد ی ہے جس کے بعد اپوزیشن کی ریکوزیشن غیر موثر ہوجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.