تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

کراچی:مسلح افراد کی اپارٹمنٹ میں آزادانہ لوٹ مار،فوٹیج موصول

اے آر وائی - کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ایٹ کے ایک اپارٹمنٹ میں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ۔ فوٹیج کے مطابق مسلح افراد نے اپارٹمنٹ کےگارڈز کو قابو کرکے لوٹ مار کی اور تقریبآ بیس سے زائد گاڑیوں میں نصب ایل سی ڈیز،سی ڈیز پلیئرز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔



فوٹیج میں واضح ہے کہ مسلح افراد کتنی دیر تک اور دیدہ دلیری سے لوٹ مار میں مصروف رہےاور اس دوران انھوں نے غیرملک سے آنے والی ایک فیملی کو بھی لوٹ لیا۔ فلیٹ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج متعلقہ تھانے کے حوالے کردی ہے لیکن ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں آسکی ہے۔ متاثرہ افراد نے مسلح افراد کی جانب سے اطمینان سے لوٹ مار اور بھاری ہتیاروں کے ساتھ آزادانہ فرار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.