تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

وزیراعلی پنجاب ڈینگی پھیلنے کے ذمے دار ہیں،راجہ ریاض

اے آر وائی - قائد حزب اختلاف پنجاب راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ڈینگی سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین حکومت کے خلاف مقدمات درج کروائیں۔ لاہور کی الحمد کالونی میں ڈینگی سے ہلاک ہونے والے طالب علم طلحہ کے ورثا سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب ڈینگی پھیلنے کے ذمہ دار ہیں۔ صرف ایک آفیسر کی معطلی سے ڈینگی پر قابونہیں پایا جائے گا۔ پورے محکمے کو متحرک کرنا ہوگا۔



ایک سوال پرقائد حزب اختلاف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے 9ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن عوامی مسائل پر بھرپور آواز بلند کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب ضدی بچے ہیں انہیں صرف اپنی انا عزیز ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.