7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
کراچی میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار
اے آر وائی - کراچی میں کئی روز سے جاری گرمی اور حبس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر ،کھوکھراپار، صدر ،ائرپورٹ ، نارتھ کراچی ، سرجانی ، نارتھ ناظم آبادبلدیہ ٹاؤن ، سعیدآباد سمیت کراچی کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، بارش اس سلسلے کا کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ کے علاقے میں اٹھائیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک بھی شدید متاثر ہواہے جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کے تار ٹوٹنے سے بجلی بھی منقطع ہوگئی۔