تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:37

کراچی: ڈیفینس فیز ٹو میں فلیٹ سے 3 لاشیں برآمد

اے آر وائی - کراچی کے علاقے ڈیفینس میں فلیٹ سے کے ای ایس سی کے لیگل ایڈوائزر اور لڑکی سمیت تین افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔



ڈیفینس تھانے کی حدود فیز ٹو مین واقع فلیٹ سے تین لاشیں برآمد ہوئیں۔پولیس کا کہناہے کہ ان کی شناخت عینی عرف قرت العین ، فہیم کریم، اور واجد کے نام سے ہوئی ہے، فلیٹ میں واقعہ والی رات پارٹی چل رہی تھی، مقتولین کے جسموں پر تشدد کے نشانات ہیں جبکہ فلیٹ سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں، فہیم کریم کے ای ایس سی کا لیگل ایڈوائزر تھا، واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.