تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:37

کراچی: لانڈھی سے دو سرجانی سے ایک ٹارگٹ کلر پکڑا گیا

اے آر وائی - کراچی میں پولیس نے لانڈھی اور سرجانی ٹائون میں چھاپے مار کر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔ لانڈھی عوامی کالونی سے پولیس نے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے دو کلاشنکوفیں اور دو ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے۔



ملزمان کاشف اور شبیر آٹھ افراد کے قتل میں ملوث ہیں جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ادھر سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے چھاپہ مار کر ایک ٹارگٹ کلر کوگرفتار کرلیا جو 12 افراد کے قتل میں ملوث بتایا جاتا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.