تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:38

ڈینگی وائرس پنجاب سے خیبر پختونخواہ منتقل

اے آر وائی - خیبرپختونخواہ کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے چوالیس مشتبہ مریضوں کوداخل کرایا گیا ہے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخواہ کے فوکل پرسن ڈاکٹرضیاء کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔



مختلف ہسپتالوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈینگی کے چوالیس مشتبہ مریضوں کوداخل کرایا گیا ہے جن کے خون کے نمونے قومی ادارہ صحت کوبھجوادیے گئے ہں۔ فوکل پرسن کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈینگی سے دوافراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کا پنجاب آنا جانا زدیادہ رہتا تھا۔ ڈاکٹر ضیا کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.