7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:31
سکھر:زمین پر قبضے خلاف بیوہ خاتون کا احتجاج
اے آر وائی - بیوہ خاتون کی سو جریب زمین پر رشیتیداروں کی زبر دستی قبضہ کرنے کی کوشش چودہ سالہ بیٹے کو پولیس کے ہاتھوں پکڑوا دیا ،خاتون انصاف کے لیے سکھر پریس کلب پہنچ گئی ۔
روہڑی کے علاقے نیو یارڈ کی رہائشی حسینہ خاتون نے سکھر پریس کلب کے باہر روہڑی پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ فدا حسین تنویر حسین ،عطا حسین جو کہ اس کے قریبی رشتیدار ہیں شوہر کے مرنے کے بعد اس کی سو جریب کی زمین پر زبر دستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔
۔خاتون کا کہنا تھا کہ دباوٴ کے لیے ملزمان نے روہڑی پولیس کو رشوت دے کر میرے 14سالہ بیٹے کو بھی بلا جواز گرفتار کروا دیا ہے۔پولیس انصاف کے بجائے رشوت کے عیوض قبضہ خوروں کا ساتھ دے رہی ہے۔خاتون نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔