تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:7

کراچی تشدد اور فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں جناح اسپتال کی کارپارکنگ سے ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جبکہ ملیر سٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔



واقعات کے مطابق جناح اسپتال کی کارپارکنگ سے ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتول پینٹ شرٹ میں ملبوس ہے جسے اغوا کے بعد گلا دبا کر ہلاک کیا گیا اور نامعلوم افراد اس کی لاش جناح اسپتال میں ڈاکٹر ندیم رضوی کی کارپارکنگ میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔



ملیر سٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ملیر سٹی تھانے میں تعینات انویسٹی گیشن پولیس کے اہلکار جاوید اقبال کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.