8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:0
لاہور : 16سالہ لڑکی ڈینگی سے جاں بحق
اے آر وائی - لاہور میں 16سالہ لڑکی ڈینگی سے جاں بحق ہوگئی،جس کے بعد ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔ لاہور کے علاقے اچھرہ کی رہائشی شائستہ گذشتہ چھ روز سے سروسزاسپتال میں زیرعلاج تھی۔
اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کے علاج میں غفلت برتی گئی شائستہ دسویں جماعت کی طالبہ تھی ۔لاہور میں روزانہ درجنوں نئے مریضوں کے اسپتال لائے جانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد اٹھارہ سو سے تجاوز کر گئی ہے ۔